Android AppiOS App

اسے کہو ابھی نکل جائو یہاں سے عمران خان جلال میں آ گئے۔۔کس کو نکال دیا ؟سنسنی خیز خبر تہلکہ مچ گیا پارٹی میں

  بدھ‬‮ 10 فروری‬‮ 2021  |  14:46

2018 میں ارکان اسمبلی کی ضمیر فروشی ۔۔۔ وزیراعظم عمران خان نے بڑافیصلہ کردیا ۔وزیر قانون کے پی سلطان محمدخان کی چھٹی کرادی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 2018 میں ووٹ بیچنے والے موجودہ وزیر قانون کے پی سلطان محمدخان کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔وزیراعظم

عمران خان کی ہدایت پر معاملےکی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ 2018 میں ووٹ ‏بیچنےوالوں میں کےپی کےموجودہ وزیرقانون سلطان محمدخان شامل تھے۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران سینیٹ کے الیکشن سےمتعلق گفتگو ہوئی اور سینیٹ انتخابات 2018میں اراکین کی جانب سے ووٹ بیچنے کی ویڈیوز کو بطور شواہد سپریم کورٹ لے جانے پر غور کرنے کا فیصلہ کیا ، ویڈیوز کو اوپن بیلٹنگ کیس میں بطور شواہد پیش

کیا جاسکتا ہے، اس حوالے سے قانونی ماہرین سے مشاورت کی جائے گی۔وزیراعظم عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ہم چاہتے ہیں اوپن ووٹ پرانتخابات ہوں، میں چاہتا ہوں ووٹ پرقیمت نہ لگے۔ سینیٹ انتخابات میں ارکان اسمبلی کو خریدنے سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے، سال ‏‏2018 کے سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی ارکان کو بلاکرنوٹوں کے انبارلگا کرخریدا گیا۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎