Android AppiOS App

اداکارہ صنم سعید نے کس تکلیف کے باعث فلم ’کیک‘ میں حقیقی آنسو بہائے؟ بالآخر اصل کہانی منظر عام پر آگئی

  بدھ‬‮ 10 فروری‬‮ 2021  |  13:24

اداکارہ صنم سعید نے انکشاف کیا ہے کہ تین سال قبل ریلیز ہونے والی فلم ’کیک‘ میں رونے کے مناظر کے دوران انہوں نے مصنوعی نہیں بلکہ حقیقی آنسو بہائے تھے۔’کیک‘ 2018 میں ریلیز ہوئی تھی اور اس فلم کو عالمی فلم فیسٹیولز میں بھی دکھایا گیا تھا۔اسی فلم کو پاکستانی جیوری نے ’آسکر‘ کے لیے بھی غیر ملکی زبان کی کیٹیگری کے لیے بھیجا تھا تاہم

فلم ایوارڈ جیت نہ سکی۔’کیک‘ کو اس کی کہانی کی وجہ سے کافی سراہا گیا تھا، فلم کی کہانی ایک ایسے سندھی خاندان کے گرد گھومتی ہے جو بڑے شہر میں آکر مسائل کا شکار ہوجاتا ہے اور فلم میں انتہائی خوبصورتی سے چھوٹے چھوٹے گھریلو مسائل کو دکھایا گیا ہے۔فلم میں صنم سعید نے مرکزی خاندان کے ایسے فرد

کا کردار ادا کیا تھا، جو زندگی کے مسائل سامنے آنے پر متعدد بار روتی دکھائی دیتی ہیں۔ماضی میں اگرچہ صنم سعید نے یہ بھی اعتراف کیا تھا کہ ’کیک‘ کی کہانی ان کی اصل حقیقی خاندانی زندگی سے کافی ملتی جلتی ہے تاہم اب انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران وہ حقیقی طور پر روئی تھیں۔صنم سعید نے ماہرہ خان کے ساتھ ’میشن‘ کے لیے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے زندگی کے مسائل، پیشہ ورانہ زندگی اور شوبز سمیت سماجی مسائل پر کھل کر بات کی۔صنم سعید نے بتایا کہ جس وقت وہ ’کیک‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھیں، ان ہی دنوں میں ان کی والدہ کینسر سے جنگ لڑ رہی تھیں۔اداکارہ کے مطابق انہیں والدہ کو ہسپتال میں چھوڑ کر شوٹنگ کے لیے لندن جانا پڑا تھا اور ان ہی دنوں میں ان کی تازہ طلاق بھی ہوئی تھی۔اداکارہ کے مطابق والدہ کی بیماری اور طلاق جیسے مسائل سمیت دیگر گھریلو مسائل کی وجہ سے وہ فلم کے مناظر شوٹ کرواتے وقت حقیقی طور پر روئی تھیں اور ان کے آنسو مصنوعی نہیں تھے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎