Android AppiOS App

سلمان خان کا دوست کی بیوی کو گھر سے بھاگنے کا مشورہ

  بدھ‬‮ 10 فروری‬‮ 2021  |  13:05

بالی ووڈ کے معرو ف سپرسٹار سلمان خان نے اپنے دوست کی شادی کی 33سال پرانی ویڈیو شئیرکر دی ہے۔ جس میں انھیں اپنے دوست کو گلے مل کر مبارکباد دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔انسٹاگرام پر شیئرکی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان اپنے دوست سے گلے مل کر اسے مبارک باد دے رہے ہیں۔ کیپشن میں سلمان نے دلچسپ انداز میں بتایا ہےکہ

ان کے بچپن کے دوست صادق کی شادی کو 33 سال ہوگئے ہیں، سلمان کا یہ بھی کہنا ہےکہ بچپن کا دوست مطلب جب میں بچہ تھا۔سلمان نے اپنے دوست کی اہلیہ ریحانہ کی تعریف کرتے ہوئےکہا کہ ان کی وجہ سے یہ شادی کامیاب رہی، ساتھ ہی انہوں نے دونوں کے لیے نیک تمنائیں اور ڈھیر ساری مبارک

باد بھی پیش کی ہے۔آخر میں سلمان نے شرارتی انداز میں دوست کی اہلیہ ریحانہ کو مشورہ دیا ہےکہ ابھی بھی وقت ہے بھاگ جاؤ۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎