Android AppiOS App

تنخواہوں میں 40فیصد اضافہ کیا لیکن ملازمین کہتے ہیں ۔۔ حکومت نے دو ٹوک جواب دیدیا،سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خبر

  بدھ‬‮ 10 فروری‬‮ 2021  |  12:55

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ احتجاج کا آج پہلا دن ہے، معاملات کو پرامن طریقے سے حل کرلیا جائیگا،حکومت نے تنخواہوں میں 40فیصد اضافہ کیا مگریہ چاہتے تھے کہ بیسک تنخواہوں میں چالیس فیصد اضافہ کیا جائے اور یہ جتنا کہہ رہے تھے وہ ہم کیسے کرسکتے ہیں،ہمارے پاس تو چنے کھانے کیلئے

پیسے نہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے ملازمین کے ساتھ بات چیت اور مذاکرات کی پوری کوشش کی اور آخری وقت میں آکر معاملات خراب ہو گئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ گریڈ ایک سے16 گریڈ تک تنخواہوں میں اضافے پر ہم رضا مند ہو گئے تھے مگر سرکاری ملازمین کے بڑوں نے پھر ان کیساتھ کوئی کھیل کھیلا اور ان کو احتجاج پر مجبور کردیا

۔انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس چنے کھانے کیلئے پیسے نہیں تو ہم ان لوگوں کی ٗجتنا یہ مطالبہ کررہے تھے ،کیسے تنخواہیں بڑھا دیتے ؟ انہوں نے کہاکہ ہم نے ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کیلئے پانچ بار میٹنگ کی لیکن معاملات حل نہ ہو سکے ۔انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ احتجاج کے دوران کوئی زخمی نہ ہو اور پرامن طریقے سے مسئلے کو حل کرلیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ معاملات کو پرامن حل کرنے کیلئے اپنی تمام تر کوششیں کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ اٹھارہویں ترمیم کے تحت صوبوں کا حق تھا کہ وہ اپنے صوبائی ملازمین کی تنخواہیں بڑھاتے اگر ہم مداخلت کرتے تو صوبے کہتے ہیں کہ وفاق مداخلت کررہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ملازمین کا مطالبہ تھا کہ ان کی بیسک تنخواہ میں چالیس فیصد اضافہ کیا جائے جو مشکل کام ہے ۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎