Android AppiOS App

ایک اور دوست نااہل! وزیر اعظم کے کونسے قریبی ساتھی کی چھٹی ہونے والی ہے؟ حیران کن دعویٰ

  منگل‬‮ 9 فروری‬‮ 2021  |  19:37

ن لیگ کے سیکرٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی احسن اقبال نے کہاہے کہ عمران خان کا ایک دوست نااہل ہونے والا ہے، سینیٹ اوپن الیکشن کیخلاف ہم سپریم کورٹ جائیں گے، حکومت سینیٹ میں شفافیت کے نام پردھوکا دے رہی ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران احسن اقبال نے کہاکہ تیسرا سال جا رہاہے پانچ گھر بھی

نہیں بنے ،عمران نیازی نے ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا تھا،انہوں نے کہاکہ کل علما مشائخ کانفرنس میں عمران خان کے الزامات اخلاق سے گری حرکت تھی ،آج پاکستان میں ہر جگہ مہنگائی ہے،وعدہ کیا گیاتھا،آٹا،چینی سستی ہوگی،روزگار والے لوگ بےروزگار ہوگئے۔

دوسری جانب نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ سے مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے ٹیلی

فون پررابطہ کیا اور ضمنی انتخابات میں پی ڈی ایم امیدواران کی حمایت کی درخواست کی ۔ لیاقت بلوچ نے جواب دیا کہ جماعت اسلامی وزیرآباد کے صوبائی حلقہ میں امیدوار ہے ۔ ضمنی انتخابات کے دیگر حلقوں میں جماعت اسلامی غیر جانبدار رہے گی ۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎