Android AppiOS App

توبہ استغفار! جس رہنماء نے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر یہ کہا تھا کہ ’’میں نے سینیٹ کے ووٹ کے 4 کروڑ نہیں لیے‘‘ اسکی بھی ویڈیو منظر عام پر آگئی

  منگل‬‮ 9 فروری‬‮ 2021  |  19:30

2018 کے سینیٹ الیکشن میں پیسوں کے عوض ووٹ فروخت کرنے والے ارکان کی سامنے آنے والی ویڈیو نے تہلکہ مچادیا ہے، اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح نوٹوں کی گڈیوں کے عوض ضمیر کا سودا کیا جا رہا ہے، ویڈیو میں نظر آنے والے ایک رکن ایسے بھی ہیں جنہوں نے قرآن ہاتھ میں اٹھا کر کہا تھا کہ

انہوں نے پیسوں کے عوض ووٹ نہیں بیچا۔ یہ سابق رکن اسمبلی سردار ادریس ہیں جن کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے تھا۔ وائرل ویڈیو میں سردار ادریس کو بہتی گنگا میں ہاتھ دھوتے دیکھا جاسکتا ہے لیکن جب 2018 میں عمران خان نے ایکشن لیا تھا تو موصوف نے ایبٹ آباد پریس کلب میں اس الزام کو’ پوری پہاڑی پٹی‘ پر الزام قرار

دیا تھا سردار ادریس نے قرآن ہاتھ میں اٹھا کر کہا تھا کہ انہوں نے سینیٹ کے ووٹ کے چار کروڑ روپے نہیں لیے اور دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے پارٹی کی لسٹ کے مطابق سینیٹ کے امیدواروں کو ووٹ دیے ہیں۔ آج سامنے آنے والی ویڈیو میں خیبر پختونخوا کے موجودہ وزیر قانون سلطان محمد خان کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جو اس وقت جمہوری وطن پارٹی کا حصہ تھے۔ ویڈیو میں چہرہ سامنے آنے پر وزیر اعظم نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو ان سے فوری طور پر استعفیٰ لینے کا حکم دے دیا ہے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎