Android AppiOS App

معروف اداکارہ کو گرفتار کر لیا گیا

  منگل‬‮ 9 فروری‬‮ 2021  |  19:11

پولیس نے غیر اخلاقی مواد ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کے الزام میں مشہور بھارتی اداکارہ کو گرفتار کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مشہور ٹی وی اداکارہ گیہانا واسستھ کو ممبئی پولیس نے غیر خلاقی مواد ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کے الزام میں

گرفتار کرلیا۔ پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اداکارہ گیہانا اور دیگر ماڈلز سمیت کچھ پروڈکشن ہاؤسز نے غیر اخلاقی ویڈیوز بناکر ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی ہیں لہذا تمام افراد کے خلاف غیر اخلاقی مواد سے متعلق تحقیقات جاری ہیں جب کہ اداکارہ کو ممبئی کی عدالت میں آج پیش کیا جائے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہندی، تیلگو فلموں اور متعدد اشتہارات میں کام کرنے والی اداکارہ گیہانا غیر اخلاقی مواد پر مشتمل تقریبا 87 ویڈیوز

ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی ہیں۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎