Android AppiOS App

وہ پاکستانی اداکارہ جو فلمیں دیکھ کرہی سلمان خان کی دیوانی ہوگئیں اور16سال کی عمر میں ہی ان سے شادی کرنے بھارت پہنچ گئیں لیکن سلمان خان سے ملاقا ت کے بعد کیا ہوا، حیران کن انکشاف

  منگل‬‮ 9 فروری‬‮ 2021  |  14:18

بالی ووڈ اداکارہ سومی علی کو ایک بار پھر سلمان خان کی یاد ستانے لگی۔سومی علی پاکستانی ہیں اور وہ 1976میں کراچی میں پیدا ہوئیں۔ اور صرف 16برس کی عمر میں وہ سلمان خان کی دیوانی ہو کر بھارت چلی گئیں۔اب انھوںنے انکشاف کیا ہے کہ ان کا مقصد کیرئیر بنانانہیں بلکہ سلمان خان سے شادی کرناتھا۔ اداکارہ نے 16 سال کی عمر میں

ہی فلموں میں کام کرنے کیلئے بھارت گئیں تھیں اور مختصر فلمی کیرئیر رہا۔حالیہ انٹرویو میں سومی علی کا کہناتھاکہ 1991 میں 16 سا ل کی تھی تو سلمان خان کی فلم ’میں نے پیار کیا‘ دیکھی تھی اور اسی وقے طے کرلیا تھا کہ مجھے بھارت جانا ہے اور سلمان خان سے شادی کرنی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس خواہش کا ذکر

والدہ سے کیا تو انہوں نے ڈانٹ کر کمرے میں بھیج دیا لیکن والد سے بھارت میں تاج محل دیکھنے جانے کی اجازت لی اورپھر امریکی شہر میامی سے پاکستان پہنچی جہاں ایک ہفتہ گزار کر بھارت گئی تھی۔سومی علی کا کہناتھاکہ بھارت میں تاج محل ہوٹل میں رہتی تھی جس پر سب مذاق اڑاتے تھے، میرا مقصد فلمی کیرئیر بنانا نہیں تھا بلکہ میں سلمان کے ساتھ شادی کرنے بھارت گئی تھی۔سابقہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ سالوں سے سلمان خان سے بات نہیں کی ہے لیکن میں نے سلمان کے ساتھ رہتے ہوئے سیکھا کہ کیا کرنا چاہیے اور کیا نہیں۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎