Android AppiOS App

سلمان خان کے چاہنےوالوں کیلئے بری خبر۔۔ کئی مداح زاروقطار رونے لگے

  منگل‬‮ 9 فروری‬‮ 2021  |  14:08

بالی وڈ اداکار سلمان خان نے مشہور رئیلٹی شو’بگ باس‘ کی میزبانی کرنے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔بھارت کا رئیلٹی شو’باگ باس‘ مشہور ہے جس کے میزبان سلمان خان ہیں اور اس کے اب تک 14 سیزن ہوچکے ہیں۔ بگ باس کے جاری 14 ویں سیزن میں متنازع اداکارہ راکھی ساونت بھی شریک ہیں جن کے باعث شو کی

رگےیٹنگ بھی اچھی جارہی ہے۔شو میں ہونے والی حرکتوں پر سلمان خان نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے اور ساتھ ہی شو کی میزبانی نہ کرنے کا کہا ہے۔ گزشتہ ہفتے کی قسط میں سلمان خان نے شو میں موجود امیدواروں کے رویے اور حرکتوں پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ ہفتہ وار قسط کے بعد شو کی میزبانی نہیں کرنا چاہتا۔انہوں نے

کہا کہ میرے والدہ نے مجھ سے پوچھا کہ شو میں واپس میزبانی کا انتخاب کیوں کیا تو اس کا جواب میرے پاس نہیں ہے، ماضی میں بگ باس کے گھر کے امیدواروں کا دفاع کرتا تھا لیکن اس بار امیدواروں نے حد ہی کردی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ مجھے ایک ہی باس سننے کو ملتی ہے کہ آج آپ نے سب کی بہت طبیعت سے بجائی ہے اور یہ سب سننا مجھے اچھا نہیں لگتا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ آپ کیلئے انٹرٹینمنٹ ہوگا کہ میں یہاں آؤں اور ان سے ناراض ہوجاؤں، میری یہ ڈیوٹی ہے کہ اس گھر میں اچھے سے برتاؤ کتے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎