Android AppiOS App

پاکستان ایک اور ممتاز شخصیت سے محروم ہو گیا

  پیر‬‮ 8 فروری‬‮ 2021  |  16:36

ممتاز عالم دین شیخ الحدیث مفتی حافظ ثنا ء اللہ مدنی 80 سال کی عمر میں وفات پا گئے،مولانا مدنی حافظ عبداللہ محدث روپڑی ؒ کے ابتدائی شاگرد تھے۔مولانا مدنی کی نماز جنازہ جامعہ رحمانیہ ماڈل ٹاؤن لاہور کے پارک میں   ادا۔ مولانا مختلف عوارض میں مبتلا تھے،آج مقامی ہسپتال میں وفات پا گئے۔سینیٹر علامہ ساجد میر، سینیٹر حافظ عبدالکریم، حافظ ابتسام الہی ظہیر،چوہدری کاشف نواز رندھاوا ودیگر نے

انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے ۔ علامہ ساجد میر نے کہا کہ مولانا کی وفات سے دینی حلقے ایک جید عالم دین سے محروم ہو گئے۔دوسری جانب دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کےمعاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ نیب کی گزشتہ 10 سالہ کارکردگی دیکھ لیں تو صرف 104 ارب روپے کی ریکوری

ہوئی جبکہ ہمارے 30 ماہ میں 320 ارب روپے کی ریکوری کی گئی۔ اینٹی کرپشن نے ڈھائی سال میں 210 ارب روپے کی ریکوری کی۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ گزشتہ دورحکومت کے مقابلے میں اداروں کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے۔ ہم نے پہلے سال ہی نیب ملازمین کی تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ کیا۔ 1973 کے آئین کے مطابق ہمارے پاس صرف 17 ججز ہیں جبکہ ہماری آبادی 7 کروڑ سے 22 کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔ سینیٹ الیکشن میں خفیہ بیلٹ کے ذریعے ووٹنگ پر ہمیشہ الزامات لگے ہیں کہ ووٹ خریدے گے۔ قانون سازی اسی لیے ہورہی ہے تاکہ آنے والے وقت میں ایسے الزامات سے بچا جاسکے اور سینیٹ الیکشن متنازعہ نہ ہوں لیکن اپوزیشن کی جانب سے مثبت رویہ دیکھنے کو نہیں ملا۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎