Android AppiOS App

یہ کسی کویہ چیز نہیں دیتی،ٹک ٹاک سٹارجنت مرزانے حیران کن بات کہہ دی

  پیر‬‮ 8 فروری‬‮ 2021  |  14:02

پاکستان کی ٹاپ ماڈل اور ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کہتی ہیں کہ وہ کسی کو اُن سے نفرت کرنے کی وجہ نہیں دیتی ہیں۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام اور ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر زیادہ متحرک رہنے والی جنت مرزا نے گزشتہ دنوں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نئے فوٹو شوٹ کی تصویریں شیئر کیں۔مذکورہ تصویروں میں

جنت مرزا سیاہ رنگ کے لباس میں ملبوس ہیں جبکہ وہ بےحد دلکش لگ رہی ہیں۔جنت مرزا نے اپنے فوٹو شوٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میں کسی کو مجھ سے نفرت کرنے کی کوئی وجہ نہیں دیتی۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’لوگ خود مجھ سے حسد کرتے ہوئے اپنا ڈرامہ تخلیق کرتے ہیں اور وہاں سے نفرت کے سفر کا آغاز ہوجاتا ہے۔‘ٹک ٹاک اسٹار

کے اس معنی خیز پیغام پر اُن کے لاکھوں مداح بھی اُن کی حمایت کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔جنت مرزا کی مقبولیت کی بات کریں تو اب تک اُن کی تصویروں پر ایک لاکھ 34 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاک ماڈل جنت مرزا کو ٹک ٹاک پر 13 ملین سے زائد صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔دوسری جانب اس وقت انسٹاگرام پر جنت مرزا کے ایک اعشاریہ 8 ملین یعنی 18 لاکھ فالوورز ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان کی دوسری ٹاپ ٹک ٹاک اسٹار کنول آفتاب ہیں جنہیں اس وقت ٹک ٹاک پر 12 ملین سے زائد صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔تیسرے نمبر پر ذوالقرنین سکندر، چوتھے نمبر پر جنت مرزا کی چھوٹی بہن علیشبا انجم ہیں اور پانچویں نمبر پر حور ماہاویرا ہیں۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎