Android AppiOS App

دوستی کا حق ادا! جہانگیر ترین نے ایک مرتبہ پھر وفاداری نبھا دی، عمران خان کو شاندار سرپرائز دے دیا

  پیر‬‮ 8 فروری‬‮ 2021  |  13:18

سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کے ماڈل ٹاؤن والے گھر تحریک انصاف کے 20 سے زائد ارکان کا آنا جانا معمول ہے مگر انہوں نے ان کو بغاوت سے روک دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیاسی صورتحال پر تجزیہ پیش کرتے ہوئے سینئر صحافی طاہر ملک کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے پارلیمانی اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے اظہارِ خیال کیا کہ اگر خفیہ ووٹنگ ہوئی تو

ہمیں نقصان ہو گا۔ ان کو لگتا ہے کہ ن لیگ کے پاس پیسہ بہت ہے تو وہ پیسے دے کر سینیٹر بنا لیں گے۔جس پر راجہ ریاض نے کہا کہ سینیٹ الیکشن پر پنجاب میں کمیٹی چئیرمین جہانگیر ترین کو بنایا جائے۔ اسی پر بات

کرتے ہوئے سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ میری اطلاع کے مطابق کچھ قریبی لوگ عمران خان کو ورغلا رہے ہیں،جس سے عمران خان کو نقصان ہو گا۔

مجھے معلوم ہے کہ جہانگیر ترین کے گھر تحریک انصاف کے 20ایم پی ایز کا جانا معمول ہے لیکن جہانگیر ترین نے انہیں بغاوت سے روک دیا ہے۔ اس کے علاوہ جہانگیر ترین کے لیگی رہنماؤں کے ساتھ بھی رابطے ہیں۔جہانگیر ترین آزاد امیدواروں کے ساتھ بنا کر رکھنے کا ہنر جانتے ہیں، یا تو انہیں پیسوں کی آفر کی جاتی ہے یا پھر وزارت کی پیشکش کی جارتی ہے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎