Android AppiOS App

پاک چین دوستی زندہ باد! چینی صدر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے اہم اعلان، پاکستانیوں کے لیے خوشخبری

  پیر‬‮ 8 فروری‬‮ 2021  |  13:06

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ چین کے صدر رواں سال پاکستان کے دورے پر آرہے ہیں، چین کی 4 ٹریلین ڈالر کی درآمدات اور برآمدات ہیں، ہمیں درآمدات میں 20 ارب ڈالر کا حصہ لینے کی حکمت عملی بنانا ہوگی، 30 فیصد سی پیک منصوبے مکمل ہونے کو ہیں۔

انہوں نے آل پاکستان چیمبرز صدور کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال چین کے صدر پاکستان کے دورے پر آرہے ہیں۔ سی پیک کے30 فیصد منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ پاک چین دسویں جےسی سی کے اجلاس کی تیاری ہو رہی ہے۔ ایم ایل ون منصوبہ جےسی سی کے اجلاس میں زیر غور آئےگا۔

اسد عمر نے کہا کہ سی پیک کے تحت اقتصادی رابطے کیلئے کام شروع

کردیا گیا ہے۔ چین کی 2 ٹریلین ڈالر کی برآمدات اور2 ٹریلین ڈالر کی درآمدات ہیں۔پاکستان کو چین کی درآمدات میں اپنا حصہ کیسے لینا ہے۔حکمت عملی طے کرنا ہوگی۔ اسد عمر نے کہا کہ اگر ایک فیصد بھی ہم چینی درآمدات کا حصہ لیں تو 20 ارب ڈالر بنتے ہیں۔ بجلی کے تمام نظام کو بیوروکریسی کنٹرول کر رہی ہے۔ جسے نجی شعبے میں لانا ہے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎