Android AppiOS App

بریکنگ نیوز:امریکہ نے محمد بن سلمان کوہٹانے کا فیصلہ کرلیا،اگلے ولی عہد کون ہوں گے؟ تہلکہ خیز تفصیلات

  پیر‬‮ 8 فروری‬‮ 2021  |  13:03

جوبائیڈن جمال خاشقچی کےق ت ل سے متعلق خفیہ رپورٹ کانگریس کو پیش کریں گے . وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے اپنے ایک بیان میں انکشاف کیا ہے کہ نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے سعودی حکومت مخالف صحافی جمال خاشقچی کے ق، ت، ل کی خفیہ رپورٹ کانگریس کو پیش کرنے کے لئے اپنی آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے

اس بارے میں مزید کہا کہ یہ قانون ہے اور ہم اس قانون پر عمل کریں گے. اس سے قبل امریکہ کے انٹیلی جنس ادارے کے ڈائریکٹر “اپریل ہینس” نے بتایا تھا کہ جوبائیڈن انتطامیہ معروف سعودی صحافی جمال خاشقچی کےق ت ل سے متعلق خفیہ رپورٹ کو منظرعام پر لانے کا ارادہ رکھتی ہے. جمال خاشقچی کے ق، ت، ل

سے متعلق خفیہ رپورٹ کو منظرعام پر لائے کے معنی یہ ہیں کہ جوبائیڈن انتظامیہ باضابطہ طور سعودی ولیعہد بن سلمان کو جمال خاشقچی کے بہیمانہ ق ت ل کا ذمہ دار قرار دیئے جانے کا اراداہ رکھتی ہے.واضح رہے کہ

جوبائيڈن انتظامیہ کے قریبی حلقے اس بات کا خدشہ ظاہر کر رہے ہيں کہ نئی امریکی حکام محمد بن سلمان کی جگہ ان کے چھوٹے بھائی خالد بن سلمان کو اقتدار میں لانے کی تیاری کر رہے ہيں. قابل ذکر ہے کہ سعودی حکومت مخالف جمال خاشقجی 2 اکتوبر 2018 کو ترکی کے شہر استنبول میں سعودی قونصل خانے کے اندر نہایت بہیمانہ انداز میں ق ت ل کر دئے گئے تھے جس کے بعد ترکی نے تحقیقات کی روشنی میں یہ اعلان کیا تھا کہ اس گھناؤنے اور سفارتی و انسانی آداب کے خلاف اس مجرمانہ عمل کے ذمہ دار آل سعود قبیلے کے چشم و چراغ بن سلمان ہیں.

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎