Android AppiOS App

چوہدری نثار کا (ن)لیگ میں واپسی کا امکان! لیگی قیادت پر مقدمات ختم کروانے کے لیے سابق وزیر داخلہ کیا کر رہے ہیں؟ سینئر صحافی کا ناقابلِ یقین انکشاف

  ہفتہ‬‮ 6 فروری‬‮ 2021  |  17:59

سینئر صحافی و تجزیہ کار اعزاز سید نے شہباز شریف سے متعلق بات کرتے ہوئے اپنی رپورٹ میں کہا کہ مسلم لیگ ن کے بانی نوازشریف جلاوطن ہیں اور صدر میاں شہباز شریف گرفتار۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی رہائی اور لیگی قیادت کی مقدمات سے جان خلاصی کے لیے راولپنڈی میں بیٹھے چوہدری نثار خاموشی سے کوششیں کررہے ہیں۔ظاہر ہے

یہ سب شہبازشریف کی ایما پر ہورہا ہے۔ اعزاز سید کا کہنا تھا کہ اگر مسلم لیگ ن کی طاقتور اسٹیبلشمنٹ سے کوئی ایسی ڈیل ہوجائے جس میں مریم نواز کا مستقبل میں کوئی کردار نکل آئے تو ڈیل کروانے والے چوہدری نثار کی پارٹی میں باعزت واپسی بھی ممکن ہوسکتی ہے۔ اس سلسلے میں کہیں کچھ نہ کچھ ہورہا ہے مگر پیشرفت ابھی

کوئی نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی طرح پاکستان پیپلز پارٹی بھی فوری طور پر اپنے مقدمات سے جان چھڑوانے کے لیے بھاؤ تاؤ کررہی ہے۔کہیں پر کچھ انڈراسٹینڈنگ ہوچکی ہے۔ جس کا اشارہ قومی احتساب بیورو کی پاکستان پیپلزپارٹی پرہاتھ ہولا رکھو کی پالیسی سے نظر آرہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ ان کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کیس اسلام آباد سے سندھ میں ان کے ہوم گراؤنڈ پر منتقل کر دئے جائیں۔ معاملہ سپریم کورٹ میں ہے اور نیب نے اس معاملے پر جو قانونی جواب تیار کیا ہے اس میں پاکستان پیپلزپارٹی کی درخواست پر اعتراض نہیں کیا گیا۔

جواب جب سپریم کورٹ میں جمع کروایا جائے تو سب کی آنکھیں کھل جائیں گی۔ اعزاز سید نے اپوزیشن کی حکمت عملی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی طرف سے حکومت کے خلاف حکمت عملی پر کنفیوژن کی حکمرانی ہے۔ اپوزیشن جب تک جمہوریت اور آئین کی حتمی بالادستی کیلئے اپنے اہداف واضح نہیں کرے گی ناکام و نامراد ہوتی رہے گی اور طاقت کے اصل کھلاڑی اقتدار پر مسلسل قابض رہیں گے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎