Android AppiOS App

ہفتےکے دن پاکستانیوں پرقیامت صغریٰ برپا،کتنے افرادجان کی بازی ہارگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

  ہفتہ‬‮ 6 فروری‬‮ 2021  |  13:31

ٹریفک کے المناک حادثات میں9افراد جاں بحق جبکہ 36سے زائد شدید زخمی ہو گئے۔مظفرگڑھ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق علی پور سے لاہور جانیوالی مسافر بس اور منی ٹریک میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور15شدید زخمی ہو گئے ۔حادثے کے بعد امدادی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیوں میں

حصہ لیتے ہوئے زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا،جاں بحق ہونیوالےایک بچہ بھی شامل ہے ۔شیخوپورہ سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ دو ٹرکوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے ،حادثہ فیروزنواں کے قریب پیش آیا جاں بحق ہونیوالے افراد بیوپاری تھے جو اپنے جانوروں کے ٹرک میں لے جارہے تھےکہ بدقسمتی ٹرک حادثے کا شکار ہو

گیا۔جبکہ جڑانوالہ میں دوموٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرانے کے نتیجے میں تین افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ادھر کشمور انڈس ہائی وے پر حاجی واہ کے قریب مسافر بس اور منی ٹرک میں خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں بس میں سوار 18افراد شدید زخمی ہوگئےزخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔کراچی میں ایک بس بے قابو ہو کر دکان سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے ۔ادھرسرگودھا روڈ پرایک وین حادثے کا شکار ہوگئی جس میں سوارتین طلبہ شدید زخمی ہو گئے ۔‎

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎