Android AppiOS App

زیادہ رقم چوری کرنے پر چوروں نے پولیس کو گرفتاری دے دی

  جمعہ‬‮ 5 فروری‬‮ 2021  |  18:34

دو چوروں نے گزشتہ بدھ کے روز خود کو پولیس کے حوالے کر دی۔انہوں نے اپنی ضرورت سے اتنی زیادہ رقم چوری کر لی تھی کہ وہ اسے سنبھال نہیں پا رہے تھے۔شانژو، صوبہ ژجیانگ کی پولیس نے بتایا کہ دو اشخاص جن کی شناخت یانگ اور لن کے طور پر ہوئی ہے، نے 5 ستمبر کی صبح ایک لینڈ روور سے پلاسٹک کا ایک بیگ چرایا۔ اس بیگ

میں 40 ہزار یوان (5800 ڈالر) تھے۔ چوری کرتے ہوئے انہیں اندازہ نہیں تھا کہ ان کے ہاتھ اتنی بڑی رقم لگے گی۔صرف چند سو یوان کی چوری کرنے والے ان چوروں کے لیے اتنی بڑی رقم غیر متوقع تھی۔ یہ رقم دیکھ کر دونوں کے ہوش اڑ گئے۔دونوں میں سے ایک مج، رم کا کہنا تھا کہ

“میں اس معاملے میں جتنا زیادہ سوچتا اتنا ہی خوفزدہ ہوتا ۔ میں اسے مزید برداشت نہیں کر سکتا تھا۔”وہ دونوں پولیس کے پاس پہنچے اور گرفتاری کے ساتھ ہی بقیہ 36 ہزار 600 یوان کی رقم بھی پولیس کو پیش کر دی

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎