Android AppiOS App

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران گراونڈ سے بکی گرفتار ، تہلکہ خیز انکشاف

  جمعہ‬‮ 5 فروری‬‮ 2021  |  17:41

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ راولپنڈی میں کھیلا جارہاہے جس دوران گراونڈ سے بکیے کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیاہے ۔نجی ٹی وی ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ پاک جنوبی افریقہ کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کے کھیل کے دوران گرفتار کیا گیا ، بکی کو

گرفتار کرنے کے بعد ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیاہے جس سے مزید تفتیش جاری ہے ۔بکی ڈی جے کا کارڈ استعمال کرتے ہوئے گراونڈ میں داخل ہوا تھا اور اس کا تعلق متحدہ عرب امارات سے ہے ۔ پاکستان نے جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے روز کا کھیل جاری ہے جس دوران پاکستان نے اب تک آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 252 رنز جوڑ لیے

ہیں اور بیٹنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔پاکستان کی جانب سے بابراعظم نے 77 اور فواد عالم نے 45 رنز کی اننگ کھیلی تاہم اس وقت وکٹ پر فہیم اشرف موجود ہیں اور سینچری کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎