کراچی میں ڈیفنس کے علاقے میں ہونے والی چوری کے واقعے میں ڈیڑھ کروڑ روپے کے بیش قیمت ملبوسات غائب پائے گئے۔ چوری کے واقعے کو سی سی ٹی وی کیمر ے نے محفوظ کر لیا۔فینسی یا برائیڈل جوڑے کتنے مہنگے ہوتے ہیں ڈیفنس خیابان بخاری میں ہونے و الی ایک چوری نے سب کی آنکھیں کھول دی ہیں۔ ڈیفنس
خیابان بخاری کی لیڈیز بوتیک میں تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے کی چوری ہوئی ہے، واردات کا مقدمہ درخشاں تھانے میں درج کر لیا گیا ہے جس کے مطابق ملزمان نے بوتیک سےڈیڑھ کروڑ روپے کے 98 جوڑے چوری کیے۔دو ملزمان نے یہ واردات یکم فروری کو رات گئے کی، ملزمان ایک گاڑی میں آئے اور جوڑے، لیپ ٹاپ سمیت دیگر سامان چوری