Android AppiOS App

صبا قمر جوان نظر آنے کیلئے کیا لیتی ہیں؟مداح جان کر حیران رہ جائیں گے

  بدھ‬‮ 3 فروری‬‮ 2021  |  21:20

پاکستان کی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ و سپر ماڈل صبا قمر کے ’یَنگ لُک‘ پر مداح کی جانب سے حیرانی کا اظہار کیا گیا ہے۔اداکارہ صبا قمر سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہتی ہیں، صبا قمر کا اپنا یو ٹیوب چینل بھی ہے جس پر وہ معاشرتی موضوعات پر دلچسپ اور

تنقیدی وی لاگ بھی بناتی رہتی ہیں جنہیں عوام کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔حال ہی میں صبا قمر کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں وہ نہایت شوخ و چنچل نظر آ رہی ہیں۔صبا قمر نے اپنے ہونٹوں پر لال رنگ کی لپ اسٹک لگائی ہوئی ہے، صرف یہی نہیں بلکہ

انہوں نے کالے لباس اور سرخ لپ اسٹک کے ساتھ جوتے بھی لال رنگ کے پہنے ہوئے ہیں جو کہ اُن کے میک اوور کو مزید اسٹائلش بنا رہے ہیں۔صبا قمر کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ’بس دل چاہ رہا تھا کہ

آج لال لپ اسٹک لگاؤں۔‘صبا قمر کی اس تصویر پر تاحال انسٹا گرام صارفین کی جانب سے خوب لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں۔صبا قمر کی اس تصویر پر ایک انسٹا صارف نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ پتہ نہیں صبا قمر کیا کھاتی ہیں، وہ بچپن سے صبا قمر کے ایسے ہی جوان دیکھ رہے ہیں۔‘ انسٹا صارف نے پی ٹی وی کے ایک ڈرامے کی یاد تازہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صبا قمر اُس دور کے ڈرامے میں بھی ایسی ہی نظر آ یا کرتی تھیں جسی آج نظر آتی ہیں۔‘36 سالہ صبا قمر کی جانب سے بھی اس کمنٹ کا جواب دیا گیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ’وہ یہ تبصرہ بظور اپنی تعریف لیں گی۔‘

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎