Android AppiOS App

پاکستانی فوج کا بہترین فوج میں کتنا نمبر ہے؟ دل خوش کردینے والی خبر

  بدھ‬‮ 3 فروری‬‮ 2021  |  15:39

پنجاب اسمبلی کے ایوان نے دنیا کی دس بہترین اور طاقتور دس افواج کی فہرست میںشامل ہونے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے اوربھارت میں اپنے حقوق کیلئے احتجاج کرنے والے کسانوں کے حوالے قراردادیں منظور کر لی، ایجنڈا مکمل ہونے پر اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا گیا ۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس گزشتہ روز بھی دو گھنٹے 10 منٹ کی

تاخیر سے پینل آف چیئر مین میاں محمد شفیع کی صدارت میںشروع ہو ۔ اجلاس میں صوبائی وزیر سید حسنین جہانیاں نے محکمہ زراعت کے بارے میں سوالوں کے جوابات دئیے ۔ایوان میں صرف تین سوال ہی زیر بحث آ سکے جبکہ باقی سوالات کے محرک ایوان میں موجود نہ تھے ۔نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے سینئر رکن رانا محمد

اقبال نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میںگندم کی فی من قیمت 2 ہزار روپے مقرر کرنے کی متفقہ قرارداد پر عملدرآمد نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک کسانوں کو وعدے کے مطابق معاوضہ نہیں دیا گیا۔ جس پر متعلقہ ووزیر نے کہا کہ یہ قرارداد وزارت قانون کو بھیج دی ہے جلد اس کا جواب ایوان میں جمع کرادیا جائے گا۔وزیر صحت نے سید حسن مرتضیٰ کی جانب سے کورونا ویکسین کے حوالے سے بیان پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا بیان نہیں دینا چاہیے ۔ ایوان میں کتے کے کاٹے کی ویکسین کی عدم دستیابی پر بھی احتجاج کیا گیا ۔اجلاس میں عظمیٰ کاردار کی پاکستانی فوج کے دنیا کی دس بہترین اور طاقتور افواج کی فہرست میںشامل ہونے پر خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کرلی گئی ۔ قرارداد کے متن میںمتن میں کہا گیا کہ پاک فوج سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند ملکی سرحدوں کی محافظ ہے ،پاک

فوج نے قوم کاسر فخر سے بلند کیا ہے۔اقلیتی رکن رمیشن سنگھ اروڑہ کی جانب سے بھارت کے کسانوں کے حوالے سے قراردا دبھی اتفاق رائے سے منظور کر لی گئی ۔قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ بھارت میںکسان ،مسلمان اوردیگر اقلیتیں آر ایس ایس کے ظلم سے محفوظ نہیں، بھارتی کسانوںکو مودی سرکار زندہ درگور کرنا چاہتی ہے،بھارتی کسان شدید سردی میں احتجاج کر رہے ہیں،پنجاب کا یہ ایوان بھارتی کسانوں پر تشدد کی مذمت کرتا ہے، بھارت جمہوری ملک ہونے کا دعوی کرتا ہے لیکن کوئی بھی پڑوسی ان کے شر سے محفوظ نہیں۔ایجنڈا مکمل ہونے پر اسمبلی کا اجلاس غیر

معینہ تک ملتوی کردیا گیا ۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎