Android AppiOS App

کرونا ویکسین لگنے کے فوری بعد جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ جانیے

  بدھ‬‮ 3 فروری‬‮ 2021  |  15:35

ڈاکٹر فیصل سلطان نے عوام کو کرونا ویکسین کی علامات سے متعلق آگاہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کی جانب سے ملک میں کرونا ویکسی نیشن کے آغاز کے حوالے سے اہم تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔ ڈاکٹرز فیصل سلطان نے عوام کو کرونا ویکسین کی علامات سے متعلق بھی آگاہ کیا ہے۔ ان کا

کہنا ہے کہ کرونا ویکسین لگوانے کے بعد ایک دن کیلئے بخار یا ہلکا درد ہو سکتا ہے۔ ویکسی نیشن کے بعد بخار سے پتا چلے گا کہ ویکسین کارگر ثابت ہو رہی ہے۔ ان کا مزید بتانا ہے کہ چین کی ویکسین سائنو فارم 86 فیصد تک موثر ہے، پاکستان کی 22 کروڑ آبادی میں صرف 10 کروڑ افراد

کو لگائی جائے گی، اٹھارہ سال سے کم عمر افراد کو ویکسین نہیں دی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگائی جائے گی، پہلی ڈوز کے 21 دن بعد دوسرا انجکشن لگے گا، ہر شہری کو ویکسین مفت لگائی جائے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے ملک میں کرونا ویکسی نیشن کا باقاعدہ آغاز کیا تھا۔ وزیراعظم کی

موجودگی میں گزشتہ روز اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے ایک ہیلتھ ورکر کو ویکسین لگا کر مہم کا آغاز کیا گیا۔ پاکستان کو ابتدائی طور پر چین سے ویکسین کی 5 لاکھ ڈوزز موصول ہوئی ہیں۔ یہ تمام ڈوزز شعبہ صحت سے وابستہ افراد کو دی جائیں گی۔ اس کے علاوہ ایسے عمر رسیدہ افراد جن کی حالت خطرناک ہے، انہیں بھی ویکسین فراہم کی جائے گی۔ یاد رہے کہ پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ چین سے کرونا ویکسین کی 5 لاکھ ڈوزز لے کر پرسوں پاکستان واپس پہنچا تھا۔ حکومت نے ویکسین کی پہلی کھیپ منصفانہ انداز میں تمام صوبوں میں تقسیم کی ہے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎