Android AppiOS App

پائلٹ پاکستان سے بھاگتے ہوئے ائیرپورٹ پر پکڑا گیا اس نے گزشتہ دنوں کون سا شرمناک کام کیا تھا سکینڈل پر اہم کامیابی حاصل کر لی گئی

  بدھ‬‮ 3 فروری‬‮ 2021  |  14:26

جعلی لائسنس سکینڈل میں نامزد سول ایوی ایشن اتھارٹی کے پائلٹ ملک سے فرارہونے کی کی کوشش پر گرفتا ر کر لیا گیا ہے۔پائلٹ فہد سلطان کو نیو ائیرپورٹ اسلام آبا دسے گرفتار کیا گیا ہے۔ایف آئی آے ترجمان کے مطابق ملزم پائلٹ فہد سلطان کو نیواسلام آباد ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے جو جعلی پائلٹس لائسنس اسکینڈل کے

مقدمے میں نامزد ہے جبکہ ملزم پائلٹ برطانیہ جانے کی کوشش کر رہاتھا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار پائلٹ کو اسلام آباد سے کراچی منتقل کیا جائے گا۔اُدھر ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار پائلٹ فہد کے پاس کمرشل پائلٹ لائسنس ہے لیکن وہ کسی ائیر لائن یا فلائنگ کلب کا ملازم نہیں ہے۔اس سے پہلے ایک پائلٹ کو کراچی میں بھی گرفتار کیا جا

چکا ہے اور اب تک جعلی لائسنس کیس میں ایف آئی اے نے سی اے اے کے لائسنس برانچ کے 5 افسران سمیت 7 افراد کو گرفتار کیا ہے

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎