Android AppiOS App

جسٹس قاضی فائز عیسی کے بارے میں تشویشناک خبر سپریم کورٹ نے قو م کو خبردارکردیا گیا

  منگل‬‮ 2 فروری‬‮ 2021  |  20:06

سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کاموبائل ہیک کر لیا گیا۔جس کے بعد سپریم کورٹ آف پاکستان نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ قوم کو گمراہ کن پیغامات جاری کیے جا سکتے ہیں۔ اس لیے ان کے موبائل نمبر سے جاری کیا گیا پیغام ان سے منسوب نہ کیا جائے۔خیال رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کے بعد سپریم کورٹ کی سینیارٹی لسٹ میں

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ تیسرے نمبر پر ہیں۔دوسری جانب رجسٹرارسپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے فون ہیکنگ کے معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) واجد ضیاء کو خط لکھا ہے۔ذرائع کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے موبائل فون ہیکنگ معاملے کی تحقیقات کی جائے اور ہیکنگ کی

وجوہات جاننے کیلئے ایف آئی اے کی ایک ٹیکنیکل ٹیم بنائے جائے۔رجسٹرارسپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ڈی جی ایف آئی اے کی ٹیم جلد فون ہیکنگ معاملے کا اسٹیٹس بتائے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎