Android AppiOS App

تعلیمی اداروں کھلتے ہی نیا اعلان کر دیا گیا ۔۔بچوں اور والدین کے لیے بڑی خبر

  منگل‬‮ 2 فروری‬‮ 2021  |  18:27

تعلیمی اداروں میں عربی زبان لازمی ۔۔۔ بل سینیٹ اجلاس میں منظور کرلیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق آج سینیٹ میں عربی زبان لازمی پڑھانے کا بل 2021 منظوری کے لیے پیش کیا گیاجو کہ مسلم لیگ ن کے سینیٹر جاوید عباسی نے پیش کیا۔بل میں کہا گیا ہے کہ پہلی سے پانچویں جماعت تک عربی پڑھائی جائے، اور چھٹی سےگیارہویں جماعت تک عربی

گرامر پڑھائی جائے۔حکومتی ارکان نے بھی تعلیمی اداروں میں عربی لازمی تعلیم کے بل کی حمایت کر دی، وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا اچھا مسلمان بننے کے لیے عربی سیکھنا ضروری ہے۔پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضاربانی کی جانب سے بل پر تحفظات کا اظہار کیا گیا، انھوں نے کہا ہم سب مسلمان ہیں کسی سے سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں، ریاست پاکستان

کی کوشش رہی ہے کہ متنوع ثقافتوں کو ختم کیا جائے، لیکن تاریخ اور کلچر مصنوعی طریقے سے ختم نہیں کی جا سکتیں، یہ بل علاقائی زبانوں کو متاثر کرتا ہے۔وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا میں رضا ربانی کی رائے کی مخالفت کرتا ہوں، اللہ کا پیغام سمجھنے کے لیے عربی کو سمجھنا ضروری ہے، یہ تو دیکھیں کہ آئین کیا کہتا ہے، آرٹیکل 31 کہتا ہے کہ زندگیاں قران و سنت کے مطابق گزارنے کے لیے اقدامات کریں۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎