Android AppiOS App

پاکستانی جج جان کی بازی ہار گئے

  ہفتہ‬‮ 30 جنوری‬‮ 2021  |  18:21

سول جج ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئے۔تفصیلات کے مطابق سول جج وہاڑی سیف اللہ موہل ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ سیف اللہ موہل لاہور سے ڈیوٹی پر وہاڑی آ رہے تھے ساہیوال کے قریب گاڑی کا ٹائر برسٹ ہو گیا۔ جس کے بعد گاڑی بے قابو ہوگئی اور

سڑک پر ہی پلٹ گئی۔ حادثے کے بعد لوگوں نے ریسکیو اداروں کو اطلاع کی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر انہیں قریبی اسپتال منتقل کیا لیکن وہ جان کی بازی ہار چکے تھے۔ سول جج سیف اللہ موہل بہاولنگر کے رہائشی تھے اور وہاڑی میں تعینات تھے۔ فاضل جج کی وفات پر ایوان عدل وہاڑی میں سوگ میں ہڑتال کا اعلان کیا

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎