Android AppiOS App

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سعودی عرب کب جارہے ہیں؟بڑادعویٰ کردیاگیا

  ہفتہ‬‮ 16 جنوری‬‮ 2021  |  14:43

سوشل میڈیا پر گزشتہ کئی روز سے یہ چہ مگوئیاں جاری ہیں کہ سابق وزیراعظم نوازشریف جلد ہی سعودی عرب کا دورہ کرنے جارہے ہیں جو کہ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر نہایت اہمیت کا حام قرار دیا جارہاہے تاہم اب مقامی اخبار میں شائع خبر میں بھی ا س معاملے پر روشنی ڈالی گئی ہے ۔مقامی اخبار ” جنگ نیوز “

میں صحافی ’ پرویز بشیر ‘کی خبر شائع ہوئی ہے جس میں دعویٰ کیاگیاہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف گزشتہ ایک سال سے لندن میں قیام پذیر ہیں لیکن چند روز کے بعد کچھ دن کیلئے سعودی عرب کے دورے پر جارہے ہیں ۔مقامی اخبار نے اپنی رپورٹ میں نوازشریف کے قریبی ذرائع کے حوالے سے کہاہے

کہ وہ سعودی عرب میں دو سے تین ہفتے تک قیام کر سکتے ہیں اور پھر واپس لندن ہی جائیں گے ، اس دورے میں وہ عمرے کی سعادت بھی حاصل کریں گے ۔ بتایا جارہاہے کہ سعودی عرب کے دورے کے دوران نوازشریف کی طاقت ور شخصیات سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں ۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎