Android AppiOS App

ندیم افضل چن کا ستعفیٰ ! عمران خان نے کیا فیصلہ کر لیا؟ بڑی خبر

  جمعہ‬‮ 15 جنوری‬‮ 2021  |  21:33

وزیر اعظم عمران خان نے ندیم افضل چن کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔ جی این این نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ندیم افضل چن کے استعفے کو منظور کر لیا ہے۔ ندیم افضل چن نے 3 روز قبل اپنے عہدے سے علیحدگی اختیار کر لی تھی اور وزیر اعظم عمران خان کو استعفیٰ ارسال کرتے ہوئے

ساری مراعات چھوڑ دی تھیں ۔ وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ ندیم افضل چن کا بطور معاون خصوصی استعفا منظور کیا گیا،ندیم افضل چن کے استعفے کا اطلاق فوری طور پر ہو گا. وفاقی وزراء اس کی کوشش کر رہے تھے کہ وزیر اعظم عمران خان کسی بھی صورت ندیم افضل چن کے استعفے کو منظور نہ کریں تاہم

وزیر اعظم عمران خان نے آج ندیم افضل چن کے استعفے کو منظور کر لیا ہے۔ استعفیٰ دینے کے بعد ندیم افضل چن نے قریبی دوستوں کو بتایا تھا کہ اب وہ عہدے پر نہیں رہے گے لیکن تحریک انصاف کا حصہ رہے گے، وہ تحریک انصاف کو خیر باد نہیں کہہ رہے ، اس طرح کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎