Android AppiOS App

یہ کام ہرگز نہیں کرنا،وزیراعظم نے وزیرداخلہ کوکیاہداہت کردی ،نواز شریف کی پریشانیوں میں اضافہ کردینے والی خبرآگئی

  جمعہ‬‮ 15 جنوری‬‮ 2021  |  16:46

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پی ڈی ایم سے حکومت کوکوئی خطرہ نہیں۔ پیپلزپارٹی میچ کھیل رہی ہے توکھیلتی رہے۔ملک میں ساری مہنگائی چوروں لٹیروں ،براڈ شیٹ کے حوالے سے ہے ۔سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے پاسپورٹ کے حوالےسے گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشیدنے

کہاکہ وزیراعظم نے پوچھاکہ 16 فروری کونواز شریف کے پاسپورٹ کی تاریخ ختم ہونے والی ہے اس کے پاسپورٹ کی تاریخ میں توسیع نہیں کرنی۔انہوں نےکہاکہ سیاستدانوں کے اپنے بچے توباہرہیں لیکن یہ مارکھانے کے لیے آپ کے بچوں کوآگے رکھتے ہیں۔مولاناصاحب 5اوورز کامیچ کھیلناچاہتے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ امن وامان کی خلاف ورزی کی گئی توقانون حرکت میں آئے گا۔19جنوری کودیکھیں گے کہ یہ سیاسی حق کیسے استعمال کرتے ہیں۔انہوں

نے مزیدکہاکہ یہ جس اسمبلی پرلعنت بھیجتے ہیں اسی سے الیکشن لڑنےجارہے ہیں۔