Android AppiOS App

نواز شریف اپنا بیانیہ بدلنے کے لیے مان گئے! بدلے میں کیا شرط رکھ دی؟ مریم نواز کے حوالے سے بھی بڑا فیصلہ

  جمعہ‬‮ 15 جنوری‬‮ 2021  |  16:39

معروف تجزیہ کار رانا عظیم نے دعویٰ کیا ہے کی نواز شریف نے انہی لوگوں کے ساتھ رابطےشروع کر دیئے ہیں جن لوگوں کے ساتھ وہ سخت زبان استعمال کرتے تھے، یا تو انہیں کسی نے سمجھایا ہے یا پھر وہ سمجھ گئے ہیں اسی لیے انہوں نے کچھ ساتھیوں کو کہہ دیا ہے کہ وہ اور انکی جماعت اپنے بیانیے سے آہستہ آہستہ

پیچھے ہٹ جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا عظیم کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے کہہ دیا ہے کہ وہ آہستہ آہستہ پیچھے ہٹ جائیں گے اور اپنے بیانیے میں نرمی بھی لائیں گے، مجھے بس یہ یقین دہانی کروا دیں کہ مریم نواز کو کچھ بھی نہیں کیا جائے گا اور

جتنے بھی کیسز ہیں وہ بند کر دیئے جائیں گے، یہی وجہ ہے کہ مریم نواز کو اب بھی باہر بھیجنے کا آپشن موجود ہے۔

رانا عظیم نے مزید کہا کہ نواز شریف کی جانب سے پیغام پہنچایا گیا ہے کہ اگلے انتخابات تک ہم اپنی سیاسی جنگ لڑیں گے، ہمیں یقین دہانی کروا دی جائے تو ہم اپنا بیانیہ بدل لیں گے اور صرف حکومت کو ٹارگٹ کریں گے، نواز شریف نے انہی لوگوں کے ساتھ رابطےشروع کر دیئے ہیں جن لوگوں کے ساتھ وہ سخت زبان استعمال کرتے تھے، یا تو انہیں کسی نے سمجھایا ہے یا پھر وہ سمجھ گئے ہیں اسی لیے انہوں نے کچھ ساتھیوں کو کہہ دیا ہے کہ وہ اور انکی جماعت اپنے بیانیے سے آہستہ آہستہ پیچھے ہٹ جائیں گے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎