Android AppiOS App

پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا

  جمعہ‬‮ 15 جنوری‬‮ 2021  |  16:37

اوگرا کی وزیر اعظم عمران خان کو پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی درخواست، وزیر اعظم عمران خان نے منظوری دے دی ۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کو سمری ارسال کی گئی تھی جس میں درخواست کی گئی تھی کہ پٹرول کی قیمت میں 13 روپے،ڈیزل کی قیمت میں 11 روپےاو

مٹی کے تیل کی قیمت میں ساڑھے 10 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی تھی تاہم وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے عوام کی مالی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ تو کیا گیا تاہم اوگرا کی سمری کو نظر انداز کر دیا گیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی منظوری کے بعد پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے20 پیسے

فی لیٹر اضافہ،‏ڈیزل کی قیمت میں 2روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافہ،‏مٹی کے تیل کی قیمت میں 3روپے فی لیٹر اضافہ جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4روپے 42 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎