Android AppiOS App

ٹک ٹاک پر 10 ملین فالوورز رکھنے والی پانچویں پاکستانی لڑکی بھی سامنے آگئی

  جمعہ‬‮ 15 جنوری‬‮ 2021  |  12:57

حور ماہاویرا پاکستانی لڑکیوں کی فہرست میں ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر 10 ملین فالوورز رکھنے والی پانچویں پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار بن گئیں۔ٹک ٹاک ماڈل حور ماہاویرا کے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹک پر 10 ملین یعنی ایک کروڑ فالوورز ہوگئے ہیں۔حور ماہاویرا نے یہ سنگ میل عبور کرنے پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ڈھول بجاتی نظر آرہی ہیں۔ٹک ٹاک اسٹار نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے 10 ملین ٹک ٹاک فالوورز کا شکریہ ادا کیا۔حور ماہاویرا کے ٹک ٹا ک اکائونٹ

کا جائزہ لیں تو اْنہوں نے اب تک متعدد ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں جن پر کروڑوں میں لائکس آئے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار

جنت مرزا ہیں جنہیں اس وقت ٹک ٹاک پر 12 ملین سے زائد صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔دوسرے نمبر پر کنول آفتاب ہیں جن کے ٹک ٹاک پر 10 ملین سے زائد فالوورز ہیں، تیسرے نمبر پر ذوالقرنین سکندر اور چوتھے نمبر پر جنت مرزا کی چھوٹی بہن علیشبا انجم ہیں۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎