Android AppiOS App

’’ خان صاحب! آپ نے بہت دیر کر دی۔۔‘‘ ندیم افضل چن نے اپنا عہدہ کیوں چھوڑا؟ بالاخر اصل وجہ سامنے آگئی

  جمعرات‬‮ 14 جنوری‬‮ 2021  |  18:25

گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ندیم افضل چن اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے جس کے بعد مختلف قسم کی قیاس آرائیاں سامنے آئیں کہ جس کے بعد افواہوں کا بازار گرم ہوگیا تاہم اب ایک رپورٹ پیش کی گئی ہے جس میں ندیم افضل چن کے مستعفی ہونے کی وجہ سامنے آگئی ہے۔ نجی ٹی وی

چینل دنیا نیوز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ندیم افضل چن اس لیے مستعفی ہوئے کیونکہ وزیر اعظم عمران خان اپنی ضد پر ارے رہے اور سانحہ مچھ کے متاثرین کے لواحقین سے ملنے نہ گئے۔ کچھ روز قبل ندیم افضل چن کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں یہ بھی کہا تھا کہ ’’اے بے یارومددگار

معصوم مزدوروں کی لاشوں، میں شرمندہ ہوں‘‘۔ نجی ٹی وی چینل نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ ندیم افضل چن اور عمران خان میں کافی عرصے سے اختلافات چل رہے تھے، معاون خصوصی کی حیثیت سے بھی ندیم افضل چن کبھی بھی وزیر اعظم کی توقعات پر پورا نہیں اتر رہے تھے اور انہوں نے مخالفین پر تنقید نہیں کی تھی۔ وزیر اعظم عمران خان کو ندیم افضل چن کا استعفیٰ وصول ہوگیا ہے اسے منظور کرنا ہے یا نہیں وزیر اعظم کی جانب سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎