Android AppiOS App

نوازشریف صاحب اب اپنی قبر بھی لندن میں بنوائیں مسلم لیگ (ن) کی اہم شخصیت نے اپنے قائد کو کیا کہہ ڈالا حیران کن صورتحال سامنے آگئی

  جمعرات‬‮ 14 جنوری‬‮ 2021  |  13:43

مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری نے نوازشریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی قبر بھی لندن میں بنوائیں۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ایم پی اے جلیل شرقپور ی کا کہنا تھا کہ میں مسلم لیگ کا حصہ ہوں اور رہوں گا ، اگر عوام نے کہا تو آزاد الیکشن لڑوں گا اور اگر ن لیگ نے ٹکٹ دیا توپارٹی کی

طرف سے الیکشن لڑوں گا ۔میرا نواز شریف کے نظریے سے اختلاف ہے ، نظریے کا اختلاف توکسی سے بھی ہو سکتا ہے لیکن پارٹی نہیں چھوڑوں گا ۔رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری نے اپنا غصہ نکالتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کو اب چاہیے کہ وہ پاکستان چھوڑ دیں اور لندن میں مستقل رہائش اختیار

کر یں اور اپنی قبر بھی وہیں بنوائیں

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎