Android AppiOS App

پاکستانی مشہور خاتون سیاستدان کشمالہ طارق نے فہد مصطفیٰ کوبڑا جھٹکا دیدیا ، کیا کام کر ڈالا ؟ پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

  بدھ‬‮ 13 جنوری‬‮ 2021  |  19:50

پاکستانی مشہور خاتون سیاستدان کشمالہ طارق نے فہد مصطفیٰ کوبڑا جھٹکا دیدیا ، کیا کام کر ڈالا ؟ پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر ۔۔۔وفاقی محتسب برائے تحفظ  ہ راسی ت برائے خواتین کشمالہ طارق نے اے آر وائی ڈیجیٹل پر آن ایئر ہونے والے ڈرامہ سیریل ’ڈنک‘ میں خاتون کی جانب سے م بی نہ طور پر  ہ راس ی ت کی جھوٹی

شکایت درج کرانے کے تاثر کو تقویت دینے والی کہانی دکھائے جانے پر چیئرمین پیمرا، چینل کے سربراہ اور پروڈیوسر فہد مصطفیٰ کو طلب کر لیا ہے۔ خاتون محتسب نے تینوں کو 15 جنوری کو ذاتی حیثیت میں حاضر ہو کر اپنا موقف پیش کرنے اور مزید احکامات تک ڈرامہ سیریل ’ڈنک‘ نشر کرنے سے روکنے کا حکم دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق خاتون محتسب

نے لکھا ہے کہ ’اس ڈارمے میں اب تک دکھائی جانے والی اقساط میں یہ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ خواتین عموماً  ہ راس ی ت کے جھوٹے الزامات عائد کرتی ہیں۔ میں سمجھتی ہوں کہ اس طرح کا ڈرامہ انسدادِ ہ راس ی ت بمقامِ کار ایکٹ 2010 کی روح کے منافی ہے جس کا مقصد پاکستان میں خواتین کو ہ راس ی ت سے تحفظ فراہم کرنا تھا۔‘ کشمالہ طارق نے کہا کہ ’وفاقی محتسب برائے تحفظ  ہ راسی ت، خواتین کو سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے ہر طرح کی ہ راس ی ت کے خلاف خدمات سرنجام دے رہا ہے تاکہ

خواتین معاشرے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں۔ ہمیں بحیثیت معاشرہ خواتین کو حقیقی آزادی دلانے کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔ ریاست پاکستان نے انسداد ہ راس ی ت ایکٹ 2010 جیسے قوانین کے ذریعے خواتین کو مرکزی دھارے میں کردار ادا کرنے کے قابل بنایا ہے، لیکن اس طرح کے ڈرامے ان کوششوں اور ہ راس ی ت کے خلاف آواز اٹھانے والوں کی حوصلہ شکنی کے مترادف ہیں۔‘ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ’ ہ راس ی ت ہمارے معاشرے میں ابھی ایک ایسا موضوع ہے جس پر بات کرنا مناسب نہیں سمجھا جاتا۔ ویسے بھی یہ عام فہم بات ہے کہ ایک خاتون کسی فرد کو بدنام کرنے کے لیے اپنی عزت و وقار داؤ پر لگاتے ہوئے جھوٹی شکایت درج کیوں کروائے گی؟‘ کشمالہ طارق نے کہا کہ ’پاکستان کے اندرونی اور بیرونی دشمن تفریق، مذہبی

عدم برداشت اور بنیاد پرستی جیسے الزامات لگا کر ۔۔۔ کرتے ہیں۔ ہمارے ہمسائے کی جانب سے

پاکستان کو انہی بنیادوں پر فیٹف کی بل ی ک لسٹ میں شامل کرانے کی کوشش اس کی ایک مثال ہے۔‘ خاتون محتسب کا کہنا ہے کہ ’یہ پیمرا کا فرض ہے کہ وہ ٹی وی چینلز پر نشر ہونے والے ڈراموں کے مواد کو دیکھے اور یقینی بنائے کہ ان میں ریاست اور انسانی حقوق کے خلاف کوئی مواد موجود نہیں ہے۔’ اے آر وائی پر ان دنوں ڈرامہ سیریل ڈنک نشر کیا جا رہا ہے جس کے بارے میں سوشل میڈیا پر بھی منقسم رائے پائی جاتی ہے۔ بعض صارفین کا خیال ہے کہ اس ڈامے میں  ہ راس ی ت کے جھوٹے الزامات لگانے کے عمل کو فروغ دیا گیا ہے تاہم کچھ کہتے ہیں کہ یہ ڈرامہ  ہ راس ی ت کے خلاف آگہی پر مبنی ہے، تاہم پاکستان میں ناظرین اس کو سمجھنے سے قاصر رہے ہیں۔ پروڈیوسر فہد مصطفیٰ کے اس ڈرامے میں اداکار بلال عباس خان اور ثنا جاوید مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ نعمان اعجاز نے بھی اس ڈرامے میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎