Android AppiOS App

سنجے دت کی طبیعت جتنی مرضی خراب ہو یہ بندہ اس کام سے رُک ہی نہیں سکتا ، جیکی شیروف نے سنجو بابا بارے میں ایسا انکشاف کہ مداحوں کو یقین نہیں آئےگا

  بدھ‬‮ 13 جنوری‬‮ 2021  |  14:41

بھارتی فلم انڈسٹری کے دادا ’جیکی شرف‘ ساتھی اسٹار سنجے دت کی صلاحیتوں کے معترف نکلے۔حال ہی میں سنجے دت کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک پیغام سامنے آیا جس میں انھوں نے کہا تھا کہ پچھلے کچھ روز میرے اہلِ خانہ کے لیے بہت مشکل رہے، تاہم میرے بچوں کی سالگرہ کے دن میں اپنی بیماری سے لڑنے میں

کامیاب ہوگیا اور اپنے اہلِ خانہ کو صحت و تندرستی کا تحفہ دینے کے قابل ہوگیا۔ تاہم اب سنجو بابا کے قریبی دوست اور بالی ووڈ کی بڑی بلاک بسٹرز فلموں میں ان کے ساتھ کام کرنے والے جیکی دادا نے ان کی مشکل حالات میں مسکرانے کی صلاحیت کی تعریف کی۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران جیکی شرف نے کہا کہ سنجو اور میں ایک

دوسرے سے بہت محبت کرتے ہیں چاہے ہم ساتھ ہوں یا نہ ہوں، ہم ایک دوسرے کو کافی عرصے سے جانتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سنجے دت ایک دلچسپ طبیعت کے مالک ہیں، ان کے ذہن پر بہت دباؤ ہوسکتا ہے،

لیکن یہ بھی انھیں لطیفے سنانے سے نہیں روک سکتا۔ اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں ان کی اسی صلاحیت کا معترف ہوں۔ واضح رہے کہ دونوں اسٹار اداکار ’کھلنائیک‘، ’کارتوس‘ اور ’جنگ‘ جیسی نامور فلموں میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔ سے جانتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سنجے دت ایک دلچسپ طبیعت کے مالک ہیں، ان کے ذہن پر بہت دباؤ ہوسکتا ہے، لیکن یہ بھی انھیں لطیفے سنانے سے نہیں روک سکتا۔ اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں ان کی اسی صلاحیت کا معترف ہوں۔ واضح رہے کہ دونوں اسٹار اداکار ’کھلنائیک‘، ’کارت وس‘ اور ’جن گ‘ جیسی نامور فلموں میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎