Android AppiOS App

امتحان کے بغیر داخلے۔۔۔ طلباوطالبات کے لیے خوشخبری۔۔بڑی شرط ختم کر دی گئی ۔۔موجاں ہی موجاں ۔۔

  بدھ‬‮ 13 جنوری‬‮ 2021  |  14:37

تعلیمی بورڈز کے لئے ریگولر داخلے بھیجنے کی پالیسی میں تبدیلی کی تجویز، سرکاری کالجوں کے انٹرمیڈیٹ طلباء کے بورڈز میں داخلے بھیجنے کے لئےدسمبر ٹیسٹ کی شرط ختم کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق سرکاری کالجوں میں انٹرمیڈیٹ میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کے لئےخوشخبری ہے کہ تعلیمی بورڈز میں داخلے

بھیجنے کی پالیسی تبدیل کی جا رہی ہے۔ کالجوں میں طلباء کے ایسسمنٹ ٹیسٹ کے بغیر ہی بورڈز میں داخلے بھیجے جائیں گے۔ کورونا کےباعث تعلیمی اداروں کی بندش کے پیش نظر دسمبر ٹیسٹ کی شرط ختم کرنے کی تجویز ہے۔پالیسی کے تحت بورڈ میں ریگولر داخلہ بھیجنے کے لئے دسمبر ٹیسٹ پاس کرنے اور 75 فیصد حاضری کی شرط عائد ہے۔ پالیسی میں نرمی کے بعد سرکاری کالجوں میں زیر تعلیم تمام طلباء کے

بورڈز میں داخلے بھیجے جائیں گے۔ ڈی پی آئی کالجز پنجاب محکمہ ہائیر ایجوکیشن سے حتمی منظوری حاصل کرے گا۔دوسری جانب پنجاب بھر میں 70 لاکھ آؤٹ آف سکول چلڈرنز کو سکول لانے کامنصوبہ تیار کرنے پر غور کیا گیا،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کروڑوں روپے کی لاگت سے لاہورسمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں انصاف آفٹر نون سکولز کی تعداد میں اضافہ کرے گا، منصوبہ کے لئے فنڈز پنجاب حکومت اور زیورے تعلیم پروگرام سے حاصل کیے جائیں گے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎