Android AppiOS App

کورونا کے بعد ایک اور وائرس پھیل گیا۔۔ ہزاروں ہلاکتیں

  منگل‬‮ 12 جنوری‬‮ 2021  |  18:26

بھارت میں کورونا وائرس کےبعد اب برڈفلو کا پھیلاؤ بھی جاری ہے اور بھارت کی9 ریاستوں میں برڈفلو کی تصدیق کے بعد پورے ملک میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے مورمبا گاؤں میں 800 مرغیاں مرگئیں، مری ہوئی مرغیوں میں برڈفلو کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد مورمبا گاؤں کے 10 کلومیٹر علاقے میں مرغیاں لانے لے جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔دارالحکومت نئی دہلی میں حال ہی میں پارکوں میں مردہ

پائے جانے والے کوؤں اور بطخوں میں بھی برڈ فلو کی تصدیق ہوئی ہے، نئی دلی کی سنجے جھیل کی بطخوں اور کوؤں میں بھی برڈ فلو پایا گیا ہے، جس کےبعد نئی دہلی کی مقامی حکومت نے غازی پور میں مرغا منڈی 10 روزکے لیے

مکمل طور سے بندکردی ہے۔کانپور کے زولوجیکل گارڈن میں بھی مردہ پائےگئےکوؤں میں برڈفلوکی تصدیق ہوئی تھی، جس کے بعد زولوجیکل گارڈن بند کردیاگیا۔ اس کے علاوہ بھارتی ریاستوں کیرالہ، راجستھان، مدھیہ پردیش، ہماچل پردیش، ہریانہ، گجرات اور اتر پردیش میں بھی برڈ فلو پھیلنےکی تصدیق ہوچکی ہے ہزاروں مرغیاں اور پرندے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔برڈفلو کے پھیلاؤکے سبب بھارت میں مرغی کے گوشت کی مانگ میں واضح کمی ہوئی ہے اور مرغیوں کی قیمت 50 فیصد تک گرگئی ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق بھارت میں برڈ فلو کے باعث سرد ممالک سے ہجرت کرکے آنے والے پرندوں کی اموات بھی دیکھی گئی ہیں۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎