Android AppiOS App

موبائل فون پر بات کرتے ہوئے خاتون30فٹ اونچے پل سے نیچے گر گئیں اور پھر ۔۔۔!یہ نیوزہر اس بندے کیساتھ شیئر کریں جو ہر کام کرتے وقت موبائل استعمال کرتا ہے ،

  منگل‬‮ 12 جنوری‬‮ 2021  |  13:10

موبائل فون پر بات کرتے ہوئے خاتون30فٹ اونچے پل سے نیچے گر گئیں ۔۔ بھارت میں ایک خاتون موبائل فون پر بات کرتے ہوئے 30 فٹ کی اونچائی سے نیچے گر گئیں۔ یہ واقعہ بھارتی ریاست ہریانہ میں پیش آیا جہاں ایک نوجوان خاتون موبائل سے ویڈیو کال کرتے ہوئے ریلوے اسٹیشن کے سامنے جی ٹی روڈ پر پل سے نیچے گر پڑی۔

تقریباً 30 فٹ کی اونچائی سے گرنے کے بعد خاتون کی موت واقع ہوگئی۔ خاتون کے موبائل اور بیگ سے ملے کارڈز سے ان کی شناخت انجلی رانی کے نام سے ہوئی، موبائل سے ملنے والے نمبروں کے ذریعے پولیس نے خاتون کے اہلخانہ کو بھی اطلاع دے دی۔ پولیس نے لاش کو اسپتال منتقل کر کے واقعے کی تفتیش شروع کردی

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎