Android AppiOS App

ملک بھر میں بجلی کا بلی آئوٹ ، اصل وجہ کیا تھی ، 2افسران نے کیاکارروائی ڈالی تھی ؟ سنسنی خیز انکشافات

  منگل‬‮ 12 جنوری‬‮ 2021  |  12:55

ملک بھر میں بجلی بریک ڈاوَن سے متعلق ٹرپنگ کی رپورٹ وزارت توانائی میں جمع کرادی گئی، سربراہ گدو پاور پلانٹ نے ٹرپنگ کی رپورٹ جمع کرادی ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ غفلت برتنے والے مزید 2 ملازمین کے خلاف ایکشن لیا گیا ہے،گریڈ 19 کے افسر معطل،گریڈ 17

کے افسر کو چارج شیٹ کردیا گیا،دونوں افسران کی ڈیوٹی سوئچ یارڈ پر تھی، بریک ڈاوَن کے وقت دونوں افسران ڈیوٹی چھوڑ کر گھر چلے گئے تھے۔ذرائع کاکہناہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں وہ بریک ڈاوَن کے دوران واپس آتے دکھائی دیئے،دونوں افسران نے ظاہرکیا کہ وہ بریک ڈاوَن کے وقت ڈیوٹی پرتھے،گدو پاور پلانٹ کے 7 ملازمین کے خلاف پہلے بھی ایکشن لیا گیا

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎