Android AppiOS App

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات، اہم فیصلہ کر لیا گیا‎

  پیر‬‮ 11 جنوری‬‮ 2021  |  21:46

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے جس میں سانحہ مچھ کے ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچانے کا عزم کیا گیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔اعلامیے کے مطابق ملاقات میں

قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جب کہ بلوچستان کےعلاقے مچھ میں پیش آنے والے واقعے کی مذمت کی گئی۔اس کے علاوہ ملاقات میں ایل او سی پر بھارتی خلاف ورزیوں کا معاملہ بھی زیرغور آیا ہے۔دوسری جانبپاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابرافتخارنے کہاہے کہ گزشتہ 10 سال پاکستان کے لیے ہر لحاظ سے بہت چیلنجنگ رہے۔ میڈیا کو بریفنگ دیتے

ہوئے ترجمان پاک فوج نے کہاکہ گزشتہ 10 سال پاکستان کے لیے ہر لحاظ سے بہت چیلنجنگ رہے، اگر 2020 کی بات کی جائے تو اس سال سیکیورٹی چیلنجز کے علاوہ لوکسٹ (ٹڈی کے حملے) اور کووڈ جیسی عالمی وبا نے بھی پاکستان کی معیشت اور فوڈ سیکیورٹی کو خطرے میں ڈالے رکھا۔

انہوں نے بتایا کہ پچھلی دہائی میں ایک طرف مشرقی سرحد اور لائن آف کنٹرول پر ہندوستان کی شرانگیزیاں جاری تھیں تو دوسری جانب مغربی سرحد پر کالعدم دہ ش  تگ رد نتظیموں ، ان کے جوڑ توڑ اور پشت پناہی کے ذریعے پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کیا جا رہا تھا۔میجر جنرل بابر افتخار نے کہاکہ تمام تر چیلنجز کے باوجود تمام اداروں اور پوری قوم نے متحد ہو کر مشکلات کا سامنا کیا اور اللہ تعالیٰ نے ہمیں سرخرو کیا۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎