Android AppiOS App

جمعیت علمائے اسلام (ف) کےاہم ترین رہنماء نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کر لی

  پیر‬‮ 11 جنوری‬‮ 2021  |  18:51

جمیعت علمائے اسلام ف کا ایک اور رہنماء پارٹی سے الگ ہوگیا، کس جماعت میں شمولیت اختیار کر نی ہے؟ جلد فیصلہ متوقع۔ تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی اور سابق وزیر ابرار تنولی نے بھی جمعیت علمائے اسلام ف کو خیر باد کہہ دیا ہے، ابرا ر تنولی کا کہنا ہے کہ ابھی تک کسی بھی دوسری

جماعت میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا، اس حوالے سے اپنے حلقے کی عوام اور قریبی رفقاء کے ساتھ مشاور ت جاری ہے جو بھی فیصلہ ہوا اس حوالے سے اعلان کر دیا جائے گا۔ یہاں پر یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے کہ جمعیت علمائے اسلام ف سے منخرف رہنماء مولانا شیرانی نے اعلان کیا تھا کہ وہ مولانا فضل الرحمان کی جماعت سے اپنی

جماعت کو الگ کر رہے ہیں، اور اس حوالے سے پاکستان میں موجود تمام جمیعت علمائے اسلام کے رہنماؤں کے ساتھ رابطے میں ہیں، ابرار تنولی کی علیحدگی بھی اسی سلسلے کی کڑی بتائی جا رہی ہے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎