Android AppiOS App

بالی وڈ مداحوں کیلئے بڑی خبر، سونم کپور کی کار کے زوردار دھم اکے سے پر خچے اڑ گئے ، کار میں سونم کپور کیساتھ اور کون موجود تھا ؟ جانیں

  پیر‬‮ 11 جنوری‬‮ 2021  |  17:26

بالی وڈ مداحوں کیلئے بڑی خبر، سونم کپور کی کار کے زوردار دھم اکے سے پر خچے اڑ گئے ، کار میں سونم کپور کیساتھ اور کون موجود تھا ؟۔۔۔معروف بھارتی اداکار انیل کپور کی صاحبزدای اور بالی وڈ کی نامور اداکارہ سونم کپور نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ 15 سال کی تھیں تو ان کے ساتھ ایسا خوفناک حادثہ پیش آیا تھا جس

میں وہ بال بال بچی تھیں۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ سونم کپور کا کہنا تھا کہ2016 میں یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنی فلم نیرجا کی تشہیر میں مصروف تھیں۔ اداکارہ اس واقعے کو یاد کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ اگر میں اور میرے دوست کنال راول صحیح لمحے کار سے چھلانگ نہ لگاتے تو

ہماری موت بھی واقع ہوسکتی تھی۔ بالی وڈ فلم ’نیرجا‘بھارت کی ائیر ہوسٹس نیرجا بھانوٹ کی زندگی پر بنائی گئی ہے جس نے بھارت کی ایک فلائٹ میں سوار 359 مسافروں کی جانیں بچاتے ہوئے بہادری اور ہمت کا مظاہرہ کیا، اس فلم میں نیرجا کے کردار کو نبھانے والی سونم کپور بھی خوفناک حادثے کا شکار ہوتےہوتے بچ گئیں۔ سونم کا کہنا تھا کہ

اس وقت صرف ایک چیز تھی جس نے ان کی اور ان کے دوست کی جان بچائی اور وہ ان کا وجدان تھا۔ اداکارہ کے مطابق وہ اپنے دوست کنال راول کے لیے فلم کی تشہیر کے لیے کار میں سوار تھیں جب اچانک کار رک گئی، انہیں اس لمحے فوراً ہی کچھ غلط ہونے کا احساس ہوا جس پر کنال کو کار سے چھلانگ لگانے کو کہا تاہم اسی لمحے کار میں آگ لگی اور کنال کی سائیڈ کا دروازہ جام ہوگیا۔ اداکارہ نے بتایا کہ میں نے کنال کی دروازہ کھولنے میں مدد کی اور وہ اور کنال جیسے ہی کار سے اترے کار دھم اکے سے پھٹ گئی۔ سونم کا کہنا تھا کہ وہ اور کنال کار پھٹنے سے سیکنڈ قبل ہی اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوئے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎