Android AppiOS App

ڈپٹی سپیکر کا انتقال ہوگیا

  پیر‬‮ 11 جنوری‬‮ 2021  |  13:20

پی پی پی رہنما سابق ڈپٹی سپیکر حاجی نواز کھوکھر انتقال کر گئے۔ حاجی نواز کھوکھر سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کے والد اور سابق وفاقی وزیر تھے ۔حاجی نواز کھوکھر کی نماز جنازہ ان کی رہائش گاہ کرال چوک اسلام آباد میں آج سہہ پہر 3 بجے ادا کی جائے گی ۔حاجی نواز کھوکھر کچھ عرصےسے علیل اور اسلام آباد کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے۔یاد رہے کہ کچھ دن قبل ہی حاجی نواز

کھوکھر کے چھوٹےبھائی امیتاز کھوکھر عرف تاجی کھوکھر کا انتقال ہوا تھا۔ تاجی کھوکھر انتقال کر گئے‎ تاجی کھوکھر انتقال کر گئے‎ نجی ٹی وی کے مطابق تاجی کھوکھر پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھرکے چچا اور سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نواز کھوکھر کے چھوٹے بھائی تھے۔تاجی کھوکھر کا

شمار شہر اقتدار کے مضبوط دھڑوں میں کیا جاتا تھا، وہ کافی عرصے سے علیل تھے۔ تاہم انہیں 4 اکتوبر 2018 سے انسداد دہ شت گردی کے چوتھے شیڈول پر رکھا گیا تھا ۔انسداد دہ شت گ ردی ایکٹ کے مطابق چوتھے شیڈول پر رکھے گئے افراد متعلقہ پولیس کو اطلاع دیے بغیر اپنے اپنے ضلع کو نہیں چھوڑ سکتے اور

انہیں پولیس کو ضمانتی مچلکے جمع کروانے پڑتے ہیں۔اس کے علاوہ چوتھے شیڈول پر رکھے گئے کسی فرد کے پاس اسلحہ لائسنس نہیں ہونا چاہیے، اگر اسلحہ لائسنس پہلے سے جاری کیا گیا تھا تو اسے منسوخ سمجھا جائے گا اور اسلحہ قریبی پولیس اسٹیشن میں جمع کرایا جائے گا، اگر ایسا نہ ہوا تو اسلحہ ضبط کیا جائے گا اور اس طرح کا اسلحہ رکھنے والوں کو سزا مل سکتی ہے۔قانون کے مطابق ایسے افراد کو پاسپورٹ بھی جاری نہیں کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت ہوتی ہے۔ذرائع کے مطابق پولیس نے دہ ش ت گ ردی کی نگرانی کی فہرست میں شامل 25 افراد کی فہرست میں تاجی کھوکھر اور اس کے بیٹے کے نام شامل رکھے ہوئے ہیں۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎