Android AppiOS App

آخر وہ گھڑی آہی گئی جس کاسب کوانتظارتھا،وزیراعظم عمران خان بارے بڑی خبرآگئی

  ہفتہ‬‮ 9 جنوری‬‮ 2021  |  21:59

وزیراعظم عمران خان کوئٹہ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ مچھ سانحے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی۔وزیراعظم عمران خان نور خان ائیر بیس سے کوئٹہ کے لیے روانہ ہوئے اور وزیر داخلہ شیخ رشید بھی ان کے ہمراہ تھے۔وزیراعظم عمران خان کوئٹہ آمد کے بعد وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پہنچے

جہاں پولیس دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان بلوچستان میں امن و امان کی صورت حال سے متعلق اجلاس کی صدارت بھی کریں گے اور انہیں سانحہ مچھ سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی ۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سانحہ مچھ کے متاثرین سے ملاقات کر کے اظہار تعزیت کی، اس کے علاوہ وزیراعظم ہزارہ عمائدین سے بھی ملاقات کی اور ان کے تحفظات سنیں

گے۔ خیال رہے کہ 7 روز قبل مچھ میں نامعلوم  لوگوں نے کوئلے کی کان میں کام کرنے والے 11 کان کنوں کوفائ  رنگ کر کے ش ہید کر دیا تھا۔لواحقین نے کوئٹہ کے شدید سرد موسم میں 6 روز تک اپنے پیاروں کی ل اش یں رکھ کر احتجاج کیا اور ان کا مطالبہ تھا کہ وزیراعظم کے آنے تک ل اش وں کی تدفین نہیں کی جائے گی تاہم گزشتہ رات ہزارہ ایکشن کمیٹی اور حکلومت کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد سانحہ مچھ میں جاں بحق افراد کی آج تدفی کر دی گئی ہے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎