Android AppiOS App

مسلمان ہونا گناہ بن گیا ، عامر خان کیساتھ بھارت میں کیا کام کر دیا گیا ؟ جانیں

  ہفتہ‬‮ 9 جنوری‬‮ 2021  |  13:53

مسلمان ہونا گناہ بن گیا ، عامر خان کیساتھ بھارت میں کیا کام کر دیا گیا ؟ جانیں ۔۔۔بالی وڈ اداکار عامرخان کو ماسک پہنے بغیر بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے اب ماسک ہم سب کی زندگیوں کا ایک اہم جُز سمجھا جاتا ہے اور ماسک کے بغیر گھر سے نکلنا ہماری صحت کے لیے خطرہ

بن سکتا ہے۔ دنیا بھر میں کورونا پھیلا ہوا ہے اور بھارت دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ دوسرا بڑا ملک ہے۔ اب حال ہی میں بالی وڈ اداکار عامر خان کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ بغیر ماسک کے بچوں کے ساتھ باہر کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی

جانب سے عامر خان پر تنقید کے تیر برسائے جارہے ہیں کہ انہوں نے ماسک کیوں نہیں پہنا ہوا۔عامر خان کی ویڈیو پر بھارتی اداکارہ کیشور مرچنٹ نے تبصرہ کیا کہ ‘ان میں سے کسی نے بھی ماسک نہیں پہنا ہوا، کیوں؟ کیشور مرچنٹ کے تبصرے کے بعد دیگر صارفین کی جانب سے اداکار عامر خان کو ماسک نہ پہننے پر آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے ان پر تنقید کی جانے لگی۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎