Android AppiOS App

کپتان چھا گیا، سعودی عرب نے پاکستان سے مدد مانگ لی۔ کس کے لیے شاندار خبر

  ہفتہ‬‮ 9 جنوری‬‮ 2021  |  13:24

سعودی عرب نے اپنے دفاعی شعبہ میں بہتری کیلئے پاکستان سے مدد مانگ لی، پاکستان میں تعینات سعودی سفیر کی جانب سے دفاعی پیداوار کے میدان میں ٹیکنالوجی کی منتقلی میں اضافہ کرنے کی خواہش کا اظہار۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نے جمعہ کے روز وزارت دفاع کے دورے کے

دوران سیکریٹری دفاع سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات کے دوران سیکریٹری دفاع نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعاون کا دائرہ کار مثالی ہے۔ سیکریٹری دفاع نے بتایا کہ سعودی سفیر نے دفاعی پیداوار کے میدان میں ٹیکنالوجی کی منتقلی میں اضافہ کرنے کی

خواہش ظاہر کی اور پاکستان آرمڈ فورسز کے تربیتی اداروں میں فوجی تربیت کو سراہا۔سیکریٹری دفاع نے سعودی سفیر کو سی پیک منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا، ملاقات میں باہمی دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کےلیے ملکر کام کرنے پر اتفاق کا اظہار کیا۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎