Android AppiOS App

انا للہ وانا الیہ راجعون! پاکستان کی نامور شخصیت کا انتقال، پوری قوم سوگ میں

  ہفتہ‬‮ 9 جنوری‬‮ 2021  |  13:14

معروف صنعتکار سیٹھ عابد انتقال کرگئے، خاندانی ذرائع نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی ہے، سیٹھ عابد کی نمازجنازہ آج کراچی میں ادا کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف بزنس مین اور صنعتکار سیٹھ عابد طویل علالت کے باعث انتقال کرگئے ہیں، سیٹھ عابد کی عمر

85 برس تھی اور وہ فالج کے حملے کے باعث علیل تھے۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیٹھ عابد کی نماز جنازہ کل بعد نماز عصر کراچی میں ادا کی جائے گی۔ سیٹھ عابد کی رہائشگاہ اسٹریٹ نمبر7 فیز ٹو ڈیفنس میں واقع ہے۔ حافظ ایاز مسجد فیز ٹومیں ادا کی جائے گی۔ سیٹھ عابد کا تعلق قصور سے ہے، جبکہ ان کے والد کراچی کی صرافہ مارکیٹ کی بڑی مشہور شخصیت تھے، سیٹھ عابد کے

کردار کے بارے بہت ساری قیاس آرائیوں کی

بناء پر ان کو پراسرار شخصیت کے طور بھی دیکھا جاتا رہا، ان کی جائیدادوں ، لاہور میں ایک بڑی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک اور خیراتی ادارے چلانے کے طور بھی جانا جاتا رہا، اسی طرح ان کے بارے کہا جاتا ہے کہ جب امریکا نے پاکستان پر ای ٹمی ری پروسیسنگ پلانٹ درآمد کرنے پر پابندی عائد کی تو سیٹھ عابد نے فرانس سے ایٹمی ری پروسیسنگ پلانٹ بحری راستے سے پاکستان پہنچایا تھا۔ سیٹھ کے بیٹھے حافظ ایاز کو جب نومبر 2006 میں لاہور میں ان کے محافظ نےش وٹ کر دیا تھا، اس وقت بھی یہ خبروں میں رہے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎