Android AppiOS App

عمران خان ہزارہ متاثرین کے لواحقین سے ملنے کیوں نہیں جا رہے؟ غریدہ فاروقی کا بڑا دعویٰ

  جمعہ‬‮ 8 جنوری‬‮ 2021  |  20:40

سینئر اینکر پرسن غریدہ فاروقی کا کہنا ہے کہ میں نہیں کہنا چاہتی تھی مگر اسلام آباد میں گزشتہ کئی دنوں سے مضبوط خبریں ہیں کہ وزیراعظم کو مشورہ دیا گیا ہے کہ جہاں میت سامنے پڑی ہو وہاں جانے سے گریز کریں کہ وبال آ سکتا ہے یہ حکومت کے لیے نحس ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی

ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں غریدہ فاروقی کا کہنا تھا کہ ’’یں نہیں کہنا چاہتی تھی مگر اسلام آباد میں گزشتہ کئی دنوں سے مضبوط خبریں ہیں کہ وزیراعظم کو مشورہ دیا گیا ہے کہ جہاں میت سامنے پڑی ہو وہاں جانے سے گریز کریں کہ وبال آ سکتا ہے یہ حکومت کے لیے نحس ہے، جس طرح آج حکومت کا رویہ ہے اوربیانات

دیے گئے ہیں اب لگتا ہے اِن میں کچھ صداقت ہی ہو‘‘۔

ایک اور پیغام میں انہوں نے کہا کہ ’’لیکن اب بھی میرا ذاتی خیال ہے کہ یہ محض افواہ ہے اور دلی دعا ہے کہ وزیراعظم عوام کی اس سوچ کو غلط ثابت کریں، اپنے آج کے الفاظ واپس لیں، اور فی الفور ہزارہ برادری کے پاس جائیں تاکہ شہداء کی تدفین ہو سکے۔ جب تک شہداء کی تدفین نہیں ہو گی، گناہ تمام ریاست کے سَر ہو گا، مرنا ہم سب نے ہے‘‘۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎