Android AppiOS App

یہ ہےمیری جان میرا جگر کا ٹکڑا۔۔۔ ماہرہ خان کے جگر کا ٹکڑا کون ہے؟ ماہرہ خان کا ایسا انکشاف کہ نوجوانوں کے دل ٹوٹ گئے

  جمعہ‬‮ 8 جنوری‬‮ 2021  |  17:57

اداکارہ ماہرہ خان نے سب کو یہ بتایا ہے کہ دو افراد کے درمیان سب سے اہم چیز ذہنی مطابقت ہوتی ہے۔ماہرہ نے اپنے پسندیدہ ترین میک آرٹسٹ بابر ظہیرکو سالگرہ کی مبارکباد ایسے اندازمیں دی جس سے فالوورز بخوبی ان کی دوستی اور باہمی عزت واحترام کا اندازہ کرسکتے ہیں۔انسٹا گرام پرشوٹنگ کے دوران فارغ اوقات مں بنائی

گئی ٹک ٹاک ویڈیوز سے لیکر دلچسپ تصاویر کا ایک پورا سلسلہ شیئرکرتے ہوئے ماہرہ نے بابرظہیرکو اپنے جگرکا ٹکڑا قراردیا۔اداکارہ نے لکھا ” میرے جگرکاٹکڑا، میرابابر ۔ تم جانتے ہو کہ تم میرے لیے کیا اہمیت رکھتے ہو، میں بہت خوش ہوں کہ ہم ایک دوسرے سے ملے، دعا ہے کہ ہمارا یہ تعلق ہمیشہ پیار، قہقہوں، عزت ، ڈانس اور گانے سے بھرا رہے۔ آمین ”۔ماہر

نے بابر کو بتایا ” میں ہمیشہ تم سے پیار کرتی رہوں گی، سالگرہ مبارک ۔ صدقے تمہارے ، صدقے ہمارے ” ۔اس سے قبل بابر ظہیر کی مہندی میں ماہرہ کی ڈانس کرتے ہوئے

ویڈیو بھی خوب وائرل ہوئی تھی۔ماہرہ کی آنے والی فلم ” قائداعظم زندہ باد ” ہے جس میں وہ پہلی باراداکارفہد مصطفیٰ کے ساتھ نظر آئیں گی۔ اس سے قبل اداکارہ نے فہد کی فلم ایکٹران لاء میں خصوصی شرکت کی تھی جسے نبیل قریشی نے ہی ڈائریکٹ کیا تھا۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎